• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خواتین کرکٹرز کیلئے چھ ماہ کےسینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کیلئے چھ ماہ کانیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا ہے۔ بورڈ کے مطابق 17 خواتین کرکٹرز کو اے ، بی سی اور ڈی کیٹیگری میں معاہدوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ کنٹریکٹ یکم جنوری 2019 سے شروع ہونے والا کنٹریکٹ 30 جون تک جاری رہے گا۔ اے کٹیگری کیلئے بسمعہ معروف ، جویریہ ودود، ناہیدہ خان اور ثناء میر، بی کٹیگری میں نشرہ سندھو ندا ڈار اور سدرہ نواز اور سی کٹیگری میں عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، عمیمہ سہیل،ل اور سدرہ امین شامل ہیں۔ ڈی کٹیگری میں عائشہ ظفر، ایمن انور، کائنات امتیاز، منیبہ علی اور نتالیہ پرویزکو رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین