• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفرنڈم کے نتیجہ کو عملی جامہ پہنانا ہماری ذمہ داری ہے، تھریسامے

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے نتیجہ کو عملی جامہ پہنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ دوسرے ریفرنڈم سے ملک کے “سوشل کوئیژن” کو خطرہ لاحق ہوگا۔ وزیر اعظم نے پارلیمان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ کے حوالے سے “ نو ڈیل” کا آپشن شامل نہیں کرسکتے۔آئرش بیک اسٹاپ کے حوالے سے ڈی یو پی اور دیگر جماعتوں کے تحفظات دور کرینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے کے خواہشمند یورپی باشندوں پر 65 پونڈ کی فیس کی شرط ختم کردی ہے۔ فیس ختم ہونے کا برطانیہ میں آباد لاکھوں یورپی شہریوں کو فائدہ ہوگا۔جن افراد نے فیس ادا کردی ہے انھیں واپس کردی جائے گی۔ لیبر لیڈر جیریمی کوربن نے فیس ختم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے کے خواہشمند یورپین کو ہوم آفس سے رجوع کرنا پڑے گا۔ درخواست گزار کو برطانیہ میں پانچ برس کا قیام دکھانا ہوگا۔درخواست منظور ہونے کی صورت میں وہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کا حقدار ہوگا۔وزیراعظم دیگر جماعتوںُ کے قائدین سے مذاکرات کے نتائج پر یورپی یونین سے بات کرینگی۔اراکین پارلیمنٹ آئندہ منگل کو بریگزٹ پر دوبارہ ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

تازہ ترین