• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کرنا ہوگا، حاجی عبدالرزاق

برمنگھم (نمائندہ جنگ) کشمیر پی ٹی آئی کے رہنما حاجی عبدالرزاق چوہدری نے سال نو کی خوشی میں کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ شخصیات چوہدری وحید سرکھوی، راجہ مسرت اقبال، چوہدری کامران حسین، محمد ظاہر بلتھوی، چوہدری شبیر احمد، لالہ اشتیاق، چوہدری مالک اور دیگر نے شرکت کی۔ حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں مل کر جہاں کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق اپنانے کی ضرورت ہے وہی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بھرپور انداز میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ برطانیہ ہی وہ عالمی پلیٹ فورم ہے جہاں پر ہماری آواز اور احتجاج کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جاتا جب کہ اس موقع پر ساہیوال میں ہونے والی پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں جب کہ شرکا مقررین نے حاجی عبدالرزاق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے درمیان کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں، سب جماعتوں اور تنظیموں کے لوگ ایک جگہ جمع ہیں۔
تازہ ترین