• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت اور پاک فوج نے مشترکہ طور پر 15میڈیکل کیمپس منعقد کیے

کوئٹہ (خ ن) صوبائی حکومت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بسنے والی عوام کو صحت کی سہولیات فوری فراہم کرنے کیلئے پوری طرح پر عزم ہے ۔اس حوالے سے صوبائی محکمہ صحت کی کارکردگی بھی قابل ستائش رہی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ماہ اگست سے تا حال بلوچستان کے چود ہ مختلف اضلاع میں اب تک 56فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان میں سے 15کیمپس صوبائی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیے گئے۔ جبکہ باقی ماندہ 41کیمپس محکمہ صحت نے اپنی مدد آپ قائم کئے ۔ ان فری کیمپس میں تقریباً 1کروڑ 65لاکھ کی ادویات مریضوں کو مفت فراہم کی گئی جس سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے ہزاروں مریض مستفید ہوئے۔
تازہ ترین