• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں آتش زدگی سے معمرشخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق گلی نمبر46مکان نمبرایک میں پیرکودن ساڑھے دس بجے اچانک آگ لگ گئی جس سے 70سالہ لیاقت علی ولدمحمدرزاق بری طرح جھلس کرجاں بحق ہوگیاریسکیو1122کے ترجمان کے مطابق اس کاجسم 100فیصد جھلس گیا۔ریسکیوعملے نے موقع پرپہنچ کرآگ بجھائی اورجاں بحق ہونے والے شخص کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
تازہ ترین