• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے منگل کو ڈربن کے ون ڈے میچ میں شرکت کے ساتھ ہی اپنے ایک روزہ میچوں کی سنچری بھی مکمل کر لی۔ انہوں نے159 ویں پاکستانی کھلاڑی حیثیت سے18 نومبر 2007 کو بھارت کے خلاف جے پور میں اپنے ایک روزہ کیریئرکا آغاز کیا تھا۔ سرفراز احمد ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے وکٹ کیپر بن گئے۔
تازہ ترین