• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ناموس رسالتؐ کی آن لائن پٹیشن کی لانچنگ آج ہوگی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) تحفظ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے آن لائن پٹیشن کی لانچنگ تقریب آج ہوگی۔ تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پیر منور حسین شاہ جماعتی کی صدارت میں ہونے والی اس تقریب میں دعوتیں دے دی گئیں۔ آرگنائزر علامہ سید ظفراللہ شاہ اور میڈیا کوآرڈینیٹر صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی کے مطابق یہ تقریب اس لئے بھی اہم ہے کہ اس میں پریس بریفنگ کیلئے ممتاز قانون دان و عالمی شہرت یافتہ بیرسٹر ریمی ڈی میلوRamy De Mallo جنہوں نے فرانس میں حجاب پر پابندی کے خلاف کیس جیتا تھا۔ وہ خصوصی طور پر برطانوی، یورپین و عالمی قوانین کی روشنی میں سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد کے خلاف عدالتی و قانونی کارروائی کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دیں گے۔ علامہ سید ظفر اللہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ بہترین اقدار کا مالک ہے۔ یہاں سے کبھی بھی کسی کمیونٹی کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا۔ ہم برطانوی شہری ہونے کے ناتے یہاں کے آئین و قانون کو فالو کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے ایک آن لائن پٹیشن لانچ کرنے جارہے ہیں۔ 10ہزار دستخطوں سے آپ کی درخواست مانی جاتی ہے، کنسیڈر کی جاتی ہے اور ایک لاکھ دستخط ہونے پر پارلیمنٹ میں بحث کیلئے منظور کی جائے گی۔ میڈیا کوآرڈینیٹر صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی نے کہا کہ تمام سیاسی و سماجی رہنمائوں اور مختلف مکاتب فکر، وکلا، مذہبی سکالرز کو دعوتیں دے دی گئی ہیں کہ اس اہم موقع پر شریک ہوکر آقائے دوجہاںؐ کی ذات اقدس کے ساتھ اظہار محبت و عقیدت کریں اور لانچنگ کے بعد جتنا جلدی ممکن ہوسکے ایک لاکھ دستخط مکمل کرائیں، تاکہ پارلیمنٹ میں بحث کرائی جاسکے۔

تازہ ترین