• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو آج اسلام آبادطلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سےوزیر اعلی پنجاب کی ملاقات آج دوپہر ہو گی جس میں وہ سانحہ ساہیوال سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سے تفصیلات لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم صوبائی وزراکے بیانات پربرہم ہیں، ملاقات میں جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب سےبات کریں گے۔

وزیراعظم کی پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق بھی وزیر اعلیٰ سےمشاورت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کوسانحہ ساہیوال سے متعلق فوکل پرسن مقررکرنےکی ہدایت کی جائےگی۔

تازہ ترین