• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب سمیت 4 افراد کا قتل ماورائےعدالت قرار

نقیب اللہ محسود سمیت 4افراد کا قتل ماورائے عدالت قرار دے دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں ‎نقیب اللہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔انکوائری کمیٹی نے نقیب اللہ کے قتل پررپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ اور دیگر چار افراد کو جعلی مقابلے میں مارا گیا،مقابلہ خود ساختہ، جھوٹا اور بے بنیاد تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولٹری فارم میں نہ ہی گولیوں کےنشان ملے اور نہ ہی دستی بم پھٹنے کے آثار ملے، نقیب اللہ اورچاروں افراد کو کمرے میں قتل کرنے کے بعد اسلحہ اور گولیاں ڈالیں گئیں۔

رپورٹ کے مطابق راوئو انوار اور اس کے ساتھی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

عدالت نے نقیب اللہ وددیگر کے خلاف درج 5 مقدمات ختم کرنے کی کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی ہے۔

تازہ ترین