• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، ملیر اور ضلع شرقی کے سات تھانوں کے اضلاع میں تبدیلی

کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لئے 7 تھانوں کے انتظامی معاملات مختلف اضلاع سے تبدیل کیے گئے ہیں جن کے مطابق 4 پولیس اسٹیشن ضلع ملیر سے ضلع کورنگی اور تھانے کورنگی سے ضلع ملیر میں شامل کیے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے اس سلسلے میں احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ غلام اصفر مہیسر کے مطابق ماضی میں ضلع شرقی کا حصہ مبینہ ٹاؤن تھانے کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد کے دور میں ضلع ملیر میں شامل کردیا گیا تھا۔ محل وقوع کے حساب سے بھی یہ ضلع شرقی میں ہونا چاہیے تھا جسے اب اسے دوبارہ ضلع شرقی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

اسی طرح قائدآباد، شرافی گوٹھ اور ابراھیم حیدری کو شرقی سے ضلع ملیر میں شامل کیا گیا تھا، اب نیا ضلع کورنگی بنایا جاچکا ہے لہٰذا اب ان تینوں تھانوں کو ضلع کورنگی میں شامل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ضلع کورنگی سے کھوکھراپار، سعودآباد اور ماڈل کالونی تھانے کو ضلع ملیر میں شامل کردیا گیا ہے۔

محل وقوع کے حساب سے بھی یہ تھانے ضلع ملیر کا حصہ ہونا چاہیے تھے کیونکہ یہاں کے عوام کو اپنے معاملات کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس کورنگی جانا پڑتا تھا۔ ان سلسلے میں کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس پوسٹ بھٹائی آباد سچل سے ملیرکینٹ تھانے کی حدود بنائی گئی ہے۔ اسی طرح شاہراہ فیصل اور ریلوے لائن کے درمیان ناتھا خان پل سے فلک ناز اپارٹمنٹ اور ملیر ہالٹ تک کے علاقے کو شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود سے ہٹاکر ایئرپورٹ تھانے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین