• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر امباتی رایوڈو کو بولنگ سے روکدیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارتی بولر امباتی رایوڈو کو بین الاقوامی میچوں میں بولنگ کرانے سے روک دیا ہے۔

آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق رایوڈو کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھااور اُنہیں بولنگ ایکشن کی رپورٹ جمع کرانے کے لئے 14دن کی مہلت دی گئ تھی لیکن وہ مقررہ وقت تک اپنے بولنگ ایکشن کی رپورٹ جمع کرانے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد یہ سزا دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بولنگ ٹیسٹ اور قانونی ایکشن کے مطابق بولنگ کے مظاہرے تک اُن پر پابندی برقرار رہے گی۔

33سالہ بھارتی بولرکا مشتبہ بولنگ ایکشن سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

تازہ ترین