• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلیا میں لاکھوں مچھلیاں موت کا شکار

آسٹریلیا میں چند روز کے دوران لاکھوں مچھلیاں موت کا شکار ہوگئی ہیں، حکام نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔


آسٹریلیا کے جنوب مشرقی قصبے مینن ڈی آؤٹ بیک کے ڈارلنگ ریور میں ایک ہفتے پہلے بھی لاکھوں مچھلیاں مردہ پائی گئی تھیں۔

سائنسدانوں نے نشاندہی کی ہے کہ مچھلیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی وجہ کم پانی اور آکسیجن کی کم سطح اور ممکنہ طور پر زہریلی کائی بھی ہوسکتی ہے۔

نیوساؤتھ ویلز کے محکمہ پرائمری انڈسٹریز کے معائنہ کاروں نے مقام کا معائنہ کیا، اُن کا کہنا ہے کہ ہم نے دیکھا لاکھوں مچھلیاں مر چکی ہیں۔

محکمے کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ڈارلنگ لیور میں مچھلیوں کی بڑی تعداد کو اسٹریس کی حالت میں دیکھا گیا، جس کے باعث مزید مچھلیوں کی ہلاکت کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے اور بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی وجہ سے آئندہ چند دن یا ہفتے میں مزید مچھلیوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین