• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

محسن عباس ساتھی فنکاروں اور مداحوں کے مشکور

پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر نے ڈپریشن میں انہیں نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے پرساتھی اداکاروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔


اداکار نےانسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم اپنی اپنی زندگی میں کہیں نہ کہیں تکلیف کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں کبھی ہم اس بارے میں بات کرلیتے ہیں  کیونکہ بات کرنے سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔

اُن کا کہنا ہے کہ میں اپنی ذاتی زندگی کو شیئر نہیں کرتا ہے لیکن جب حد ہوجائے تو آپ شیئر کرلیتے ہیں، لہٰذا میں نے بھی ایسا کیا۔

محسن عباس کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے انڈسٹری، ساتھی فنکاروں، دوستوں اور پوری دنیا سے لوگوں نے پیغامات بھیجے ہیں اس سے مجھے لگتا ہے ہمیں اس چیز کو بالکل بھی چھپانا نہیں چاہئے اور اس بارے میں بات کرنی چاہئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین