• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی فوری ضرورت نہیں، بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کردیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی فوری طور پر ضرورت نہیں، سانحہ کی تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اگر تحقیقات میں مسئلہ ہوا تو پھر دیکھیں گے، 5اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واقعےمیں ملوث ہر شخص کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، سانحہ ساہیوال سے متعلق 2 روز میں دوبارہ بریفنگ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین کو 2کروڑ روپے کی رقم دیں گے جبکہ 2افسران کےخلاف معطلی کے بعد انضباطی کارروائی بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین