• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گزشتہ دنوں ایک کردار میرے افسانے سے نکل بھاگا۔
’’کدھر غائب ہوگئے؟‘‘ میں نے فون کرکے پوچھا۔
’’مجھے آپ کی کہانی پسند نہیں۔‘‘ کردار نے کہا،
’’میں ہیرو بننا چاہتا ہوں۔
آپ نے مجھے سائیڈ رول دیا ہوا ہے۔‘‘
میں سوچ میں پڑگیا۔
کردار کو اُس کے حال پر چھوڑ دیا۔
کچھ عرصے بعد وہ ایک ڈرامے میں ظاہر ہوا۔
’’کیا یہ اسکرپٹ تمھارا اپنا ہے؟‘‘ میں نے جاننا چاہا۔
’’نہیں، لیکن میں مرکزی کردار ہوں۔‘‘ اُس نے خوش ہوکر بتایا۔
’’ایک بات یاد رکھنا۔‘‘ میں نے نصیحت کی،
’’کردار کتنا ہی اہم ہو، کہانی کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے۔‘‘
تازہ ترین