• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

معروف کولمبین گلوکارہ اور واکا واکا گرل شکیرا آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، وہ 2فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں ، ان کی ماں کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔

شکیرا ازابیل نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عمر میں خود لکھا جبکہ 13 سال کی عمرمیں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا۔ اس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی مگر فیفاورلڈ کپ 2010کے گانے واکا واکا سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں ۔

انہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا گیا، ان کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں ہپس ڈونٹ لائے اور بییوٹی فل لائر شامل ہیں جس نے انہیں مشہور ترین گلوکاراؤں کی صف میں لا کھڑا کیا۔

2010میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا، جبکہ اس کے علاوہ انہیں گریمی اورایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تازہ ترین