• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: بارش سے مگرمچھ اور سانپ رہائشی علاقے میں آ گئے


آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک ہفتے سے جاری بارشیں وبال جان بن گئیں،سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ کر مگرمچھ اور سانپ بھی رہائشی علاقے میں داخل ہوگئے۔

متاثرہ شہر ٹاؤنز ویل کو آفت زدہ قرار دےدیا گیا ہے،متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔

کوئنز ویل کے شہر ٹاؤنز ویل میں بارشوں کے باعث بدترین صورت حال کا سامنا ہے،کئی علاقے زیر آب آنے سے 20 ہزار مکانات خالی کرائے گئے ہیں۔

ٹاؤنزویل میں بارش اور سیلابی صورت حال کی وجہ سے اسکول اور دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں، زیر آب علاقوں میں لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ٹاؤنز ویل میں شدیدبارشوں کے بعد ڈیم کے دروازے بھی کھول دیئے گئے ہیں، سیلابی ریلے کے ساتھ رہائشی علاقے میں مگرمچھ اور سانپ بھی داخل ہو گئے ہیں جو لوگوں کی جانوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

کئی علاقوں میں سانپ اور مگر مچھ دیکھنے میں آئے ہیں، ادھر آسٹریلوی حکام نے بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین