• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈولکر نے اپنا ورچوئل ریئلٹی گیم جاری کردیا

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنا ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ اور گیم جاری کردیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے نئی دہلی میں انڈیا گیمنگ شو کے دوران سچن ساگا وی آر لمیٹڈ ایڈیشن ہیڈ سیٹ اور سچ ساگا ملٹی پلیئر ورچوئل ریئلٹی گیم لانچ کیا۔

ہیڈ سیٹ میں ’سچن ساگا‘ گیم پہلے ہی سے لوڈ ہے جبکہ گوگل کے کارڈ بورڈ پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ 3ہزار سے زائد ایپلی کیشنز کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جن میں ویڈیوز گیمز اور ایکسپوریشن ایپ شامل ہیں۔

سچن ساگا کی مدد سے کھلاڑی بیٹنگ میں اپنی مہارت کو جانچنے کے ساتھ ساتھ ملٹی پلیئر آپشن کی بدولت دوستوں اور فیملی ممبر کے ساتھ میچز سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین