• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں شادی کے تین منٹ بعد ہی طلاق ہوگئی

جھٹ منگنی پٹ بیاہ،یہ کہاوت تو بہت سنی ہوگی لیکن کویت میں شادی کے فوری بعد طلاق کے واقعے نے اس کہاوت کو کچھ اس طرح تبدیل کردیا ہے کہ جھٹ شادی پٹ طلاق۔

کویت میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کی تین منٹ بعد ہی شادی ختم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق کویتی جوڑے نے جج کے سامنے شادی کے کاغذات پر دستخط کیے، کورٹ سے واپس نکلتے ہوئے دلہن لڑکھڑائی تو دلہا نے اسے بے وقوف کہہ دیا۔

بس پھر کیا تھا دلہن واپس مُڑی اور جج صاحب سے کہہ کر فوراً شادی ختم کرادی۔

تین منٹ کی اس شادی کو کویتی تاریخ کی سب سے کم مدتی شادی قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین