• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: فارماسیوٹیکل کمپنی کے ملازم نے دفتر کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی فارما سیوٹیکل کمپنی بائیوکان کے 26 سالہ ملازم اننتھا کمار کی لاش گزشتہ روز کمپنی کے دفتر میں پائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی کے ملازم کی لاش ملنے کا واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اننتھا کمار چوتھی منزل سے گر گئے یا اُنہوں نے کود کر خودکشی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور کوئی خودکشی نوٹ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔ لاش کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اننتھا کمار بائیوکان کے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے تھے۔

دوسری جانب کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں بینگلور میں اپنے ایک ملازم کے انتقال پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اننتھا کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، چونکہ معاملہ زیرِ تفتیش ہے، اس لیے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید