• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں سالانہ اسپیڈ بوٹ ریس کا انعقاد

جنوبی آسٹریلیا کے دریائے مرے(Murray) پر سالانہ اسپیڈ بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 60بوٹ رائیڈرز نے حصہ لیا۔

ڈ بل کے تحت منعقد ہونے والی ڈنگھی ڈربی (Dinghy Derby)نامی اس ریس کے دوران ماہر بوٹ رائیڈرزنے چھوٹی کشتیوں پر سوار ہوکر تیز رفتاری کے ساتھ 100کلو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا۔

اس دوران ماہر بوٹ ریسرز نے نہ صرف پانی پر کشتیوں کا توازن برقرار رکھا بلکہ رفتار بھی کم نہ ہونے دی ۔

ریس کے اختتام پر سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرنے والے بوٹ رائیڈرز میں نقد انعامات اور ٹرافی تقسیم کی گئی جبکہ یہ مقابلہ دیکھنے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دریا کے کنارے موجود تھے۔

تازہ ترین