• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس نیول چیف سے مشقوں میں شریک معززین کی ملاقاتیں


بحری مشق امن 2019 میں شریک ممالک کے معززین نے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیوی کمبوڈیا وائس ایڈمرل سام سوخا نے اور سری لنکا کے چیف آف اسٹاف نیوی ریئر ایڈمرل جے جے رانا سنگھے نے بھی وائس چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں امن مشق2019 اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

بحری مشق امن 2019 میں شریک برازیل، روس، سعودی عرب، نائیجیریا، ملائیشیا، لیبیا اور چین کے وفود نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر لاجسٹکس نے بھی غیر ملکی مندوبین سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین