• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، شارٹ سرکٹ سے 5 بچوں سمیت 7 افرا دزخمی

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ماں باپ اپنے5 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے کے ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق آگ کے باعث گھر کی چھت گر گئی اس دوران آگ کی زد میں آکر شفیق احمد ، اس کی بیوی اور بچے سمیت جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم 3بچوں 10سالہ لائبہ، 6 سالہ نازیہ اور 5 سالہ ثناء کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین