• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’باپ بیٹی کی طرح بہن بھائی بھی جیل جائیں گے‘‘

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مخالفین کا یوم حساب قریب ہے، آنے والے دنوں میں باپ بیٹی کی طرح دو بہن بھائی بھی جیل جائیں گے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ ڈیل ہوگی نہ ہی ڈھیل ہوگی، ایک چور 10 ارب اور دوسرا 12 ارب دینے کو تیار ہے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مخالفین 35 سال اقتدار میں رہ کر غریب عوام کا خون چوستے رہے، اب ان کا یوم حساب قریب ہے، مال مسروقہ کی نشاندہی ہو گئی، برآمدگی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے، ملک کے غداروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، مخالفین کسی مغالطے میں نہ رہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

تازہ ترین