• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلگام میں محاصرے کے دوران بھارتی فوج کی کشمیری نوجوانوں پرفائرنگ، 5 شہید

سرینگر(ایجنسیاں)کلگام میں محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں پر فائرنگ کرکے 5 کو شہید کردیا ،شہید نوجوانوں میں ایک پی ایچ ڈی اسکالر بھی شامل ہے،دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں ممتاز آزادی پسند رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسی پر (آج)پیر کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے کیلام میں علاقے کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ اس دوران ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔واقعے کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے آپریشن اور کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، اس دوران بھارتی فورسز نے احتجاج کو روکنے کیلئے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لیے کولگام کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیاگیا۔
تازہ ترین