• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹرکمیشن ختم ہو تےہی ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ عہدے سے فارغ

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کی جانب سےکراچی کے مسائل کے خاتمے کے لیے قائم کردہ واٹرکمیشن کے ختم ہو جانے کے کچھ عرصے بعد ہی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ اپنے عہدے سے فارغ کردیے گئے خالد شیخ نے بحیثیت ایم ڈی واٹر بورڈ گیارہ ماہ کام کیاوہ اس سے پہلے بھی ادارے میں ڈی ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے وہ فناننس اور ریوینو کلیکشن کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں ان کے دور میں واٹر بورڈ کا ماہانہ ریوینیو 60 کروڑ سے بڑھ 73 کروڑ روپےتک پہنچ گیا ان کے دور میں تیرہ ہزار ملازمین کی تنخواہ اور آٹھ ہزار پنشنرز کی پنشن کبھی لیٹ نہیں ہوئی جبکہ افسران کے ساتھ ملازمین کی دیگر سہولتیں بھی برقرار رہیں ٹینکر بکنگ کے لئے موبائل ایپ،کمپلینٹ ایڈریس سسٹم ،ہیومن ریسورس ریکارڈ کی امپرومنٹ جیسے اقدامات کئے ا ن کے دور میں اگرچہ شہر کے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل میں کوئی خاص بہتری نہ آسکی کیونکہ اس میں براہ راست واٹر بورڈ کے انجینیرنگ ونگز اور وال آپریشن پر مامور عملے کی کارگردگی پر منحصر تھا جو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر انہیں حاصل نہ ہو سکا دوسری جانب دھابیجیپمپنگاسٹیشن کی کارکردگی مسلسل زیر بحث رہی واٹر بورڈ کی اندرونی سیاست نے بھی ان کے کام میں رکاوٹ پیدا کی کچھ حلقے آباد کے منظم جلوس اور شاہراہ فیصل کے جام کرنے اور بعد میں میں ایک بار پھر ایک دوسری نامعلوم تنظیم کی جانب سے ان کے خلاف شہر میں بینر آویزاں کرنے کو بھی خالد شیخ کے خلاف سازش قرار دیتے ہیں جس کی آج تک سیکرٹری لوکل گورنمنٹ یا وزیربلدیات نےتحقیقات نہیں کروائی تاہم خالد شیخ نے ا پنے دور میں عدالتی احکامات پرعملدرآمد کروایا اور یوں ان کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش رہی خالد شیخ نے بہت عرصے بعد واٹر بورڈ میں کرپشن کے خاتمے میں بہت کامیابی حاصل کی اور ہر سطح پرخاص کرفنانس ڈپارٹمنٹ میں کمیشن کے لیول کو کم کرنے کی سر توڑ کوشش کی جس کا اعتراف ایماندار عملہ اور ٹھیکے دار حضرات بھی کرتے ہیں وزیر بلدیات کے اعلان کے بعد زرائع کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں حکومت سندھ نئے ایم ڈی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دےگی لیکن غالب امکان ہے کہ فوری طور پر گریڈ بیس کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکڑ اسداللہ خان جو ان دنوں امریکا چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں انہیں عارضی چارج دیا جائے گا جو منگل کو وطن واپسپہنچ جائیں گےاور اگر بعد میں جیسا کہ بتایا جاتا ہےکہ انہیں ہی مستقل ایم ڈی تعینات کرنے کیلئے خالد شیخ کو ہٹایا گیا ہےتو پھر حکومت کو کیڈر پوسٹ تبدیل کر کے نان کیڈر یا ٹیکنیکل کرنا ہو گی ورنہ پھر کوئی دوسرا افسر تعینات ہو گا۔
تازہ ترین