• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹر ریڈرز کے زیر استعمال خراب موبائل فون تبدیل کرنے کیلئے رپورٹ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو حکام نے میٹر ریڈرز کے زیر استعمال خراب موبائل فون فوری طور پر تبدیل کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہے ، بتا یا گیا ہے کہ واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں نے حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ بیشتر میٹر ریڈرز کے زیر استعمال موبائل فونز خراب ہو چکے ہیں جس کے باعث میٹر ریڈنگ میں مشکلات درپیش ہیں ، اس پر حکام نے یقین دہانی کرائی کہ جن میٹر ریڈرز کے موبائل فونز خراب ہیں ان کی تحریری شکایات پر ان کے موبائل فون تبدیل کردئیے جائیں گے۔
تازہ ترین