• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے لائے گی‘ اشتیاق ارمڑ

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات‘ ماحولیات اور جنگلی حیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے لائے گی اور اس بارے میں عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تاریخی اور مثالی ترقیاتی کام کرکے ملک میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر ماحولیات نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے مفادات کے لئے اہم اقدامات کئے اور اصلاحات کا عمل جاری رکھا۔ جبکہ کرپشن‘ بدعنوانی‘ لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ حکومت نے تعلیم‘ صحت‘ سیاحت‘ مواصلات اور دیگر شعبوں میں مثالی کام شروع کر رکھے ہیں تاکہ غریب عوام آسانی کے ساتھ ان سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کو عملی جامہ پہنایا اور میرٹ اور انصاف کے لئے راہ ہموار کی۔ وزیر ماحولیات نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی بتدریج حل کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلین ٹری سونامی کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
تازہ ترین