• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عادل سعید صافی پراونشل پلاننگ سروس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

پشاور (لیڈی رپورٹر) پراونشل پلاننگ سروس ایسوسی ایشن کی کابینہ کا انتخاب مکمل‘ عادل سعید صافی کو صدر منتخب کر لیا گیا۔ گزشتہ روز ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پشاور میں منعقدہ پراونشل پلاننگ سروس کے جنرل باڈی اجلاس میں کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جس میں عادل سعید صافی کو صدر‘ حشمت علی کو نائب صدر‘ ارباب فیض کو نائب صدر دوم‘ پیر زین اللہ شاہ کو جنرل سیکرٹری‘ یوسف علی کو فنانس سیکرٹری جبکہ فیض اللہ خٹک کو بلامقابلہ پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
تازہ ترین