• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ میں پابندی کے باوجود اونٹوں کا دنگل

مظفر گڑھ میں پابندی کے باوجود اونٹوں کا دنگل منعقد کیا گیا، درجنوں اونٹوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جوا بھی کھیلاگیا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پنجاب بھر میں اونٹوں کے دنگل پر پابندی کے باوجود بھی مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں اونٹوں کا دنگل منعقد کیا گیا، جس میں درجنوں اونٹ لڑائے گئے اور لاکھوں روپے کا جوا بھی کھیلا گیا۔

غیر قانونی دنگل دیکھنے والوں سے ٹکٹ اور پارکنگ کی مد میں پیسے بھی بٹورے گئے۔

دوسری جانب پولیس کے ترجمان ناصر عباسی کےمطابق اونٹوں کی غیر قانونی لڑائی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، منتظمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین