• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن عمل سے کابل حکومت غائب افغان صدارتی محل میں سخت تشویش

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی جریدے کے مطابق افغانستان کے امن عمل سے کابل حکومت غائب ہے، ، افغان صدارتی محل میں سخت تشویش پائی جارہی ہے، پاکستان کسی بھی حتمی تصفیہ میں اہم کردار ادا کرے گا، طالبان مغرب کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھنا چاہتے ہیں، امن مذاکرات کی کامیابی کے امکانات واضح نہیں، امریکی فورسز طالبان کی پوزیشنوں پر حملے اور فضائی بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں،طالبان امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور ماسکو کو یقین دلا ئیں گے لیکن کیا یہ ضمانتیں اور یقین دہانیاں افغان حکومت کے لئے قابل قبول ہوںگی،افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دو عمل جاری ہیں جس میں ملک کی جمہوری طور پر منتخب کردہ، بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ انتظامیہ شامل نہیں ۔ امریکی جریدے نے سوال اٹھایا کہ کیا تنازع میں اس ملک کی حکومت کو باہر کرکے ایک امن عمل کام کرسکتا ہے ، ایک طرف امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے طالبان رہنمائوں سے کئی اجلاس کیے، دوسری طرف ماسکو میں ایک اجلاس میں بااثر افغان جن میں سابق صدر حامد کرزئی بھی شامل تھے۔
تازہ ترین