• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور:رمشا قتل کیس کے ملزم کا قتل کے دیگر تین مقدمات میں ریمانڈ

خیرپور(بیورو رپورٹ )رمشا وسان قتل کیس کےملزم ذوالفقار وسان کوقتل کے تین دیگر مقدمات میں ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ساتویں جماعت کی 13 سالہ طالبہ رمشا وسان کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم ذوالفقار وسان کو منگل کے روز پولیس نے قتل کے تین دیگر مقدما ت میں انسداد دہشت گر دی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا عدالت کے جج انعام علی ملک نے تینوں مقدمات میں ملزم کو 9روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
تازہ ترین