• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ خان کی امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی دھمکی


بھارتی فلموں کے کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو کیا گیا ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا ’’بچن سر میں آپ سے بدلہ لینے آرہا ہوں لہٰذا تیار رہیے گا۔


‘‘ شاہ رخ خان کی اس ٹویٹ پر صارفین حیران پریشان رہ گئے کہ آخر ایسا کیا ہوگیا کہ کنگ خان امیتابھ سے بدلہ لینا چاہ رہے ہیں تاہم بگ بی نے شاہ رخ خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ’’ارے بھائی شاہ رخ خان بدلہ لینے کا ٹائم تو نکل گیا اب تو سب کو بدلہ دینے کا ٹائم ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان اور امیتابھ بچن کے درمیان ٹوئٹر پر جاری یہ دلچسپ لڑائی کسی پرانی جنگ کا حصہ نہیں بلکہ امیتابھ کی آنے والی نئی فلم ’’بدلہ‘‘ کی تشہیری مہم کا حصہ ہے جس میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنوں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کو شاہ رخ خان اوران کی بیوی گوری خان پروڈیوس کررہے ہیں۔


دونوں اسٹارز سوشل میڈیا پر فلم کی منفرد انداز میں تشہیر کررہے ہیں۔


فلم ’’بدلہ‘‘ 2016 میں ریلیز ہوئی ہسپانوی تھرل فلم ’’کونٹراٹیمپو‘‘ کا ری میک ہے، فلم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین