• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاد محمد نے ایف بی آر کے نئے ممبر ایڈمنسٹریشن کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب خان نے ممبران لینڈ ریونیو آپریشنزمس سیما شکیل کی مشاورت سے جن عہدیداروں کی تقرریاں کی تھیں ان میں سے آصف محمد ڈائریکٹر جنرل بی ٹی بی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر کا چارج لے لیا ہے نوٹیفیکیشن نمبر 0477 آئی آر 2019/1 کے مطابق شاد محمد ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے اپنا چارج دیکر ایف بی آر کے نئے ممبر ایڈمنسٹریشن کا عہدہ سنبھالا ہے ڈاکٹر آصف محمود جاہ پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 21 نے چیف کلکٹر آف کسٹم نارتھ اسلام آباد کے عہدے کا چارج لے لیا ہے بنیادی سکیل 22 کے عہدیدار میاں سعید اقبال نے ممبر ایف بی آر کا چارج دیکر ممبر ایچ آر ایم ایف بی آر اسلام آباد کا عہدہ 15 فروری سے سنبھال لیا ہے۔
تازہ ترین