• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کیساتھ مذاکرات، پاکستان سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، شاہ محمود

میونخ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغان طالبان کے ساتھ مذا کر ا ت کے حوالے سے پاکستان انتہائی ذمہ داری کے ساتھ سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے اور مشترکہ ذمہ داری نبھا رہا ہے، خطے میں استحکام اور قیام امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ جمعہ کو یہاں جاری عالمی سیکورٹی کانفرنس کے افغانستان سے متعلق خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عرصہ دراز سے یہ کہتا چلا آ رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ افغانستان کے مسئلے کا واحد شعوری حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔

تازہ ترین