• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر او ہوچکا، شریف خاندان باہر چلا جائے گا،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کا این آر او ہو چکا ہے چند دنوں کی بات ہے پورا خاندان باہر چلا جائے گا۔ شہباز شریف کے بعد نواز شریف کی ضمانت بھی منظور ہو جائے گی، مریم نواز بھی بیرون ملک چلی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیل ہو چکی ہے، حکومت روک سکتی ہے تو روک لے ۔نو از شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے اور یہ روتے رہ جائیں گے۔

تازہ ترین