• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پانے والے 61ای ٹی اوزموجودہ پوسٹوں پر ہی تعینات

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں ترقی پانے والے 61 ای ٹی اوز کی اپنی موجودہ پوسٹوں پر ہی ریگولر تعیناتی کر دی ہے جن میں سے پانچ ای ٹی اوز راولپنڈی ڈویژن میں تعینات ہیں،اے ای ٹی اوز کی پوسٹ ختم ہونے پر ایک ماہ قبل ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 61اے ای ٹی اوز کو گریڈ 17میں ای ٹی اوز کی پوسٹ پر ترقی دیدی تھی ، یہ افسران ترقی سے پہلے ہی او پی ایس پر مختلف اضلاع میں بطور ای ٹی اوز کام کر رہے تھے ۔راولپنڈی ڈویژن میں ای ٹی او تجمل ارتضٰی ورک ، ملک امجد ، سہیل صابر ، اورنگ زیب خان ، رانا اورنگ زیب شامل ہیں۔
تازہ ترین