• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز میں جلد میرٹ کے مطابق روزگار دینگے‘ نعیم بازئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ آن لائن ٹیکسیشن متعارت کرانے سے بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہو گا محکمے کا کوئی بھی افسر یا اہلکار کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی خالی اسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر جلد پُر کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں 5 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں کی چابیاں متعلقہ افسران کو دینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر اسلم بلوچ ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز سہیل الرحمٰن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ملک نعیم بازئی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ ایکسائز کے افسران کو گاڑیاں دے رہے ہیں اب انہیں محکمے کی کارکردگی میں بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لانا ہوگا ، تاکہ ریونیو میں مزید اضافہ کیا جاسکے، حکومت کی جانب سے ملنے والے 2 ارب 8 کروڑ80 لاکھ روپے کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے محکمہ اس میں مزید اضافہ کررہا ہے آن لائن ٹیکسیشن ، گاڑیوں کی رجسٹریشن ، کاغذات ، نمبر پلیٹ وغیرہ کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محکمہ کے پاس اپنی بلڈنگ نہیں وزیراعلیٰ نے جگہ فراہم کی ہے جہاں پر ڈائریکٹریٹ بنا رہے ہیں اورایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی پولیس کی جانب سےمیری گاڑی کو تحویل میں لینے کو جس طرح سوشل میڈیا اور میڈیا نے چلایا وہ درست نہیںکیونکہ وہ گاڑی قانونی تھی جس کے کاغذات دکھاکر گاڑی واپس لی ۔
تازہ ترین