نیب خیبر پختونخوا نے وزير دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ۔
ترجمان کے مطابق سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کے خلاف بھی انکوئری شروع کردی گئی ہے ۔
نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں افراد پراختیارات کے ناجائزاستعمال کا الزام ہے۔
ترجمان کے مطابق تینوں افراد نےپاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی میں میرٹ کونظراندازکیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی 2016 میں کی گئی ۔