• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میںچاقو بردار شخص کا حملہ، شہری زخمی

لندن(آئی این پی) لندن میں نامعلوم چاقو بردار شخص نے حملے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لندن کے علاقے پیکھم میں نامعلوم شخص نے مقامی شہری پر چھرے سے اچانک حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 20سالہ زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر بتائی ہے۔پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔
تازہ ترین