• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبحان احمد لاہورتک محدود ،کرکٹ کے امور واپس، انتظامی معاملات دیکھیں گے

دبئی(نمائندہ خصوصی)نئے ایم ڈی وسیم خان کے پی سی بی میں آنے کے بعد چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی لاہورتک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔سبحان احمدسے کرکٹ کے امور واپس لے کر انہیں انتظامی امور کا سربراہ بنایا گیا ہے۔پی سی بی میں کرکٹ معاملات سے منسلک تمام افسران اب براہ راست ایم ڈی کو رپورٹ کررہے ہیں۔وسیم خان کو شکوہ ہے کہ میری تنخواہ کو خواہ مخواہ مسلہ بنایا جارہا ہے اور بار بار یہ کہا جارہا ہے کہ میں تین سال بعد واپس چلا جاوں گا۔میں نے انگلینڈ میں پاکستان سے بڑی تنخواہ کو ٹھکرا دیا تھا۔میں مستقل لاہور شفٹ ہورہا ہوں اور پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے آیا ہوں۔سبحان احمد کئی سالوں سے چیئرمین کے بعد بورڈ میں سیاہ اور سفید کے مالک تھے۔اس وقت دبئی میں احسان مانی،وسیم خان،ذاکر سمیت ایک درجن کے قریب افسران موجود ہیں۔

تازہ ترین