• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کے پاس ہم سے ملاقات کا وقت نہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے مریض پریشان ہیں لیکن وزیر اعلی سندھ کے پاس پانچ منٹ کا وقت نہیں کہ ہم سے ملاقات کرسکیں، وزیر اعلٰی سندھ کے مصروف شیڈول کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے، ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عمر سلطان ، ڈاکٹر محبوب ، ڈاکٹر یاسین اور پی ایم اے کے ڈاکٹر منظور نے جناح اسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ مشیر اطلاعات نے کہا تھا کہ سمری کی منظوری کے لئے کابینہ کی منظوری لینی پڑے گی پھر ہمیں بتایا کہ سی ایم نہیں مل سکتے جو انتہائی افسوسناک ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن نہ دیتے لیکن وقت دے دیتے ایک ہفتے میں جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دیتے، انہوں نے کہا کہ بغیر کسی یقین دہانی کے بار بار ہر ہڑتال ختم نہیں کرسکتے اب جو بھی ہو گا ایک ہی دفعہ ہوگا۔
تازہ ترین