• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری وطن پارٹی کا اجلاس،بلدیاتی الیکشن میں بھر پور شرکت کا فیصلہ

کوئٹہ(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی نائب صدر جواد ہزارہ اجلاس میں صوبائی مرکزی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں ملکی اور خصوصاً بلوچستان میں سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بلوچستان میں پارٹی کی فعالیت کو تسلی بخش قرار دیا گیا اجلاس میں آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور شرکت کرنے کا فیصلہ کیاگیا اجلاس میں بلوچستان کے تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ضلعوں میں بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں اجلاس میں جمہوریت ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی قرار دیاگیا اور 18ترمیم کے خلاف ممکنہ اقدامات کو بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا گیا کیونکہ 18ویں ترمیم در حقیقت جمہوری وطن پارٹی نے ہی پیش کی تھی اجلاس میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کو یقینی بنائے۔اجلاس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے خصوصی توجہدی جائے خصوصاً بلوچستان میں صحت تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں کیونکہ موجودہ حکمرانوں سے بلوچستان کے عوام کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور امید ہے کہ موجودہ حکمران نئے پاکستان میں خوشحالی اورپر امن بلوچستان کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائینگے۔
تازہ ترین