• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور پاکستان میں 40 ارب ڈالرز کے 8 معاہدے ہوں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے پاکستان میں 8 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

سعودی عرب 5 سال کے دوران پاکستان میں 40 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے کے دوران مختصر مدت کے لئے 7 ارب اور طویل مدت کےلئے 12 ڈالرز کی سرمایہ متوقع ہے۔

محمد بن سلمان کے دورے کے میں دونوں ممالک میں 3 سال کی موخر ادائیگیوں پر تیل فراہمی کے سمجھوتے پربھی دستخط کریں گے۔

ہوٹلوں کے لئے اراضی کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے کلین بینک قائم کیا جائے گا۔

سعودی عرب اور پاکستان کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اعلی سطح کی رابطہ کونسل بنائی جائے گی۔

رابطہ کونسل کے سربراہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب تیل و گیس،زراعت،توانائی پیٹرو کیمیکل،فوڈ پروسیسنگ،کنسٹرکشن میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے اگلے 2 برس میں پاور سیکٹر میں 7 ارب ڈالرز جبکہ قابل تجدید توانائی شعبے میں 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

تازہ ترین