• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پولیو اریڈیکیشن پروگرام کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے گئے ماحولیاتی سروے میں لاہور سمیت 10شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔قومی ہنگامی آپریشنز سنٹر کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، کراچی،سکھر، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، ڈیرہ اسمٰعیل خان، پشاور اور جنوبی وزیرستان سے جنوری کے مہینے میں جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ پولیو وائرس کی گٹر کے پانی میں موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی بچوں کی قوت مدافعت کم ہوگئی ہے اور انہیں اس بیماری سے خطرہ ہے۔قومی ہنگامی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے کہ ہمیں مل کر اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ گٹر کے پانی میں پائے گئے اس خطرناک وائرس کو بچوں میں منتقل ہونے سے قبل پولیو کے بار بار قطرے پلائے جائیں۔  

تازہ ترین