• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضور اکرمؐ کی تعلیما ت ہمارے لئے مشعل راہ ہیں:مقررین

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام دربار پیر عنایت ولایت بخاری بیرون دولت گیٹ پر محفل میلاد ہوئی اس موقع پر محمد اویس قادری ،مخدوم ایاز علی جمالی، محمد انصر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمؐ کی تعلیما ت ہمارے لئے مشعل راہ ہیں محفل میلاد میں شرکت کرنے سے دلوں کو سکون میسر ہوتا ہے ،ایسی بابرکت محفل سے دہشت گردی اور بدامنی سے چھٹکارہ پایاجاسکتا ہے ،اس موقع پر مہمان خصوصی سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس جبکہ منتظم میں چیف آرگنائزراحمد نواز سومروتھے ،اس موقع پر غلام محی الدین سومرو،ذیشان سومرو، عمران سومرو، کلیم اللہ عطاری، اختر رسول، سید مشتاق و دیگر نے تلاوت و ہدیہ نعت پیش کی۔
تازہ ترین