• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: منشی عبدالرحمٰن خان

صفحات: 286 ، قیمت: 800 روپے

ناشر: بک کارنر،جہلم،پاکستان

’’چند ناقابلِ فراموش شخصیات‘‘ایک ایسی کتاب ہے،جس میں منشی عبدالرحمٰن خان نے اپنے تعلقات،مشاہدات اور تاثرات کے تناظر میں ایسی شخصیات کے خاکےتحریر کیے ہیں، جن کے بارے میں لوگ پڑھنا چاہتے ہیں۔ شخصیات کی فہرست گرچہ زیادہ طویل نہیں، لیکن انہوں نے جن اٹھارہ شخصیات کا انتخاب کیا ہے، اُن پر اس انداز سے قلم اُٹھایا ہے، گویا تمام شخصیات زندہ و پائندہ ہوں۔ مصنّف نے اپنی اس کاوش میں جہاں بانیٔ پاکستان، قائد اعظم محمّد علی جناح،جسٹس ایس اے رحمنٰ، علّامہ شبیر احمد عثمانی،مولانا مفتی محمّد شفیع، مولانا ظفر علی خان، مولانا مفتی محمّد حسن امرتسری، مولانا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی اور جگر مرادآبادی کی خاکے مُرتّب کیے ہیں، وہیں ملتان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے بھی کچھ خاکے شامل کیے ہیں، جن میں چوہدری عبدالرحمٰن، کشفی ملتانی، علّامہ طالوت، اسد ملتانی، سردار عبدالرب نشتر اور دیگر شامل ہیں۔بلاشبہ یہ کتاب قارئین کی معلومات میں اضافے کےضمن میں ایک عمدہ کاوش ہے۔

تازہ ترین