• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی درخواست پر سعودیہ میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی، حاجیوں کی پاکستان میں امیگریشن پر آمادگی

اسلام آباد (مانیٹر نگ سیل ،اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید2107پاکستانیوںکی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا جبکہ حاجیوں کی پاکستان میں امیگریشن پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سعودی ولی عہد کے احکامات سے آگاہ کیا۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے تجارتی شہر کراچی میں 29 ہزار پاکستانی حجاج کرام کی امیگریشن کے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا، اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد کے مراکز پر بھی امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت سے حجاج کرام زیادہ وقت ضائع کئے بغیر امیگریشن کا عمل بغیر انتظار کئے مکمل کریں گے اور اس سے ان کی سہولیات میں اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین