• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کیس،بھارتی وکلاءکے دلائل مکمل،نئی دہلی ثبوت دینےمیں ناکام

دی ہیگ(جنگ نیوز)کلبھوشن کیس میں بھارتی وکلاءکےدلائل مکمل ہوگئے،نئی دہلی ثبوت دینےمیں ناکام رہا،پاکستانی ٹیم آج دلائل دیگی،کلبھوشن جعلی شناخت پر17باردہلی گیا،بھارت ریٹائرمنٹ کاثبوت نہ دےسکا،تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں گزشتہ روز بھارتی وکیل کی جانب سے دلائل دیئے گئے اور آج پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کی تخریب کاری پر دلائل دیئے جائیں گے۔بھارت کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کے ثبوت دینے میں ناکام ،عالمی عدالت انصاف میں بھارت نے کلبھوشن جادیو کی ریٹائرمنٹ کے ثبوت فراہم نہیں کئے۔دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو سے متعلق سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت میں بھارتی وکلاء نے دلائل دیے،سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت دوران سماعت کلبھوشن جادیو کی ریٹائرمنٹ کے ثبوت فراہم نہیں کرسکا۔
تازہ ترین