• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہر سال 20لاکھ خواتین اسقاط حمل کراتی ہیں، رپورٹ

پشاور (اے ایف پی) پاکستان میں ہر سال 20 لاکھ سے زائد خواتین اسقاط حمل کرواتی ہیں، ایسی ہی ایک خاتون زمینہ بھی ہیں جنھیں خفیہ طور پر اسقاط حمل یا پھر اپنے شوہر کی خواہش پر چھٹے بچے کو جنم دینے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا تاہم انہوں نے اسقاط حمل کا انتخاب کیا۔ ملک میں مذہبی رہنما فیملی پلاننگ کے مخالف ہیں جبکہ جنسی تعلیم کی کمی اور کنڈوم کے تک رسائی آسان نہیں ہے۔ امریکی ریسرچ فرم گوتمکر انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نصف سے زائد حمل جو کہ ہر سال 42 لاکھ بنتے ہیں بغیر منصوبہ بندی کے ہوتے ہیں اور ان میں سے 54 فیصد کے قریب اموا ت ہوجاتی ہیں۔ پشاور میں اپنا نام زمینہ بتانے والی 35 سالہ خاتون نے بتایا کہ تین سال قبل میری بیٹی پیدا ہوئی، ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ میں مزید بچے پیدا نہ کروں کیوں کہ یہ میری صحت کیلئے برا ہوگا۔
تازہ ترین